ڈاکٹر عبدالرحیم نظامانی

یہ ویبسائٹ ڈاکٹر عبدالرحیم نظامانی (پی ایچھ ڈی) کی شخصیتی ویبسائٹ ہے، جہاں پر ان کی تعلیم اور تحقیق کے حوالہ جات دیئے گئے ہیں، اور ان کے لکھے ہوئے کچھ مضامین بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحیم نظامانی نے 2015 میں گوتھنبرگ یونیورسٹی سویڈن سے علمِ ادراکیات (cognitive science) میں ڈاکٹریٹ (پی ایچھ ڈی) کی سند حاصل کی۔ اس سے قبل انہوں نے سویڈن ہی کی ممتاز جامعہ چالمرس یونیورسٹی سے مصنوعی ذہانت (artificial intelligence) کے شعبہ میں ماسٹر کی سند حاصل کی۔